Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سبھاش چندر بوس کی فائیلوں کو منکشف کرنے سے انکار

سبھاش چندر بوس کی فائیلوں کو منکشف کرنے سے انکار

بیرونی ملکوں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑنے کا اندیشہ : پی ایم او
نئی دہلی ۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم کے دفتر نے مرکزی انفارمیشن کمیشن سے کہا کہ وہ مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے متعلق فائیلوں کو منکشف نہیں کرسکتا کیونکہ اس سے بیرونی ملکوں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑسکتا ہے ۔ کل سی آئی سی کے سامنے سماعت کے دوران پی ایم او نے یہ اعتراف کیا کہ سبھاش چندر بوس سے مربوط فائیلوں کو وہ اپنے پاس رکھتا ہے لیکن اس میں سے کوئی بھی خاص معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ بیرونی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو ذہن میں رکھ کر ان فائیلوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتا ۔ اس اعلیٰ دفتر نے دفعہ 8(1)a کا حوالہ دیا جس میں حکومت کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اہم معلومات کو اپنے ہی پاس رکھے ‘ انہیں ظاہر نہ کئے جائیں ۔ خاص کر ہندوستان کے مقتدر اور یکجہتی ‘ سیکیورٹی ‘ اسٹراٹیجک ‘ سائنس یا معاشی مفادات سے متعلق معلومات کو محفوظ رکھا جائے ۔ اس کے علاوہ بیرونی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بھی ضرب پہنچانے والے واقعات کو بھی پوشیدہ رکھا جانا ہی مناسب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT