Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات ‘ 17 اپریل کو امتحان

سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات ‘ 17 اپریل کو امتحان

حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اہلیتی تحریری ٹسٹ کا جاریہ ماہ 17 اپریل کو صبح 10 بجے تا ایک بجے دوپہر تک انعقاد عمل میں لایا جائے گا، جبکہ ۔ ٹسٹ کیلئے جملہ 320 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ سب سے زیادہ مراکز شہر حیدرآباد، رنگاریڈی اور سائبرآباد پولیس حدود میں بنائے گئے ہیں۔ حیدرآباد سٹی سائبرآباد اور رنگاریڈی علاقوں میں جملہ 320 امتحانی مراکز کے منجملہ 122 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اضلاع کریم نگر میں 44 ورنگل میں 31 نظام آباد میں 19 نلگنڈہ میں 33 میدک میں 10 ، محبوب نگر میں 26 کھمم میں 35 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ بے قاعدگیوں جعلسازیوں وغیرہ کا تدارک کرنے اسٹاف کو تعینات کرکے گہری نظر رکھی جائیگی اور امیدواروں سے قبل از وقت امتحانی مراکز پر پہونچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT