Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سب انسپکٹرس کی 500 جائیدادوں کیلئے 74 ہزار درخواستیں

سب انسپکٹرس کی 500 جائیدادوں کیلئے 74 ہزار درخواستیں

حیدرآباد 7جون(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں سب انسپکٹرس کی500جائیدادوںپر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سب انسپکٹرس کی ان جائیدادوں کیلئے ایک لاکھ 74ہزارسے زائد درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔اگرچہ کہ سب انسپکٹر کے عہدہ کیلئے ڈگری کامیاب اہلیت کا معیار رکھا گیا ہے جبکہ بیشتر پی ایچ ڈی ‘ ایم فل اور ایم ٹیک کی تکمیل کرنے والے افراد نے بھی درخواست داخل کی ہے ۔ چار ہزار عرضی گزار ایم ٹیک ہیں جبکہ 23,526 انجینئرنگ گریجویٹس اور 12پی ایچ ڈی افراد نے سب انسپکٹرس کیلئے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT