Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سب انسپکٹر و کانسٹیبل جائیدادوں پر بھرتی ‘ حد عمر میں ایک سال کا اضافہ

سب انسپکٹر و کانسٹیبل جائیدادوں پر بھرتی ‘ حد عمر میں ایک سال کا اضافہ

حیدرآباد3 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے پولیس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل جائیدادوں پر تقررات کیلئے امیدواروں کی حد عمر میں مزید ایک سال اضافہ کا فیصلہ کیا ۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے سپلیمنٹری اعلامیہ جاری کیا گیا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے احکام بھی جاری کئے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ جاریہ سال یکم جولائی تک سب انسپکٹر عہدہ کیلئے امیدوار کی عمر 29 سال اور کانسٹیبل کیلئے عمر 26 سال ہونا چاہئے۔ علاوہ ازیں سب انسپکٹر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ اور کانسٹبل کیلئے آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT