Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سب انسپکٹر پرتاب لنگم کو وجہ نمائی نوٹس

سب انسپکٹر پرتاب لنگم کو وجہ نمائی نوٹس

نظام آباد:21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سب انسپکٹر سداشیو نگر پرتاب لنگم کو وجہہ نما ئی نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں نے وضاحت طلب کی ہے۔ تفصیلات کے بموجب سب انسپکٹر سداشیو نگر پرتاب لنگم اور سب انسپکٹر میدک رورل پر حیدرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن میں رئیل اسٹیٹ کے معاملہ میں ایک شخص کو بندوق کی نوک پر اغوا کرنے کی شکایت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں سب انسپکٹرپرتاب لنگم کو معطل کئے جانے کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے تھے۔ لیکن سب انسپکٹر پرتاپ لنگم نے پولیس عہدیداروں پر دبائو ڈالتے ہوئے معطل نہ کرنے کی سفارش کروائی تھی ۔ جس پر پولیس اعلیٰ عہدیداروں نے سب انسپکٹر کو وجہہ نمانوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کی اطلاع ہے۔ عہدیداروں نے اپنی نوٹس میں شکایت کنندگاہ سرینواس رائوشکایت کنندہ کون ہے اور بغیر اجازت پولیس اسٹیشن چھوڑنے کی وضاحت طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT