Monday , April 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر پر حملہ کرنے والی ٹولی کے 4 افراد گرفتار

سب انسپکٹر پر حملہ کرنے والی ٹولی کے 4 افراد گرفتار

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر حملہ کرنے والی ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کرلیا اور 8 کے منجملہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ معمولی سڑک حادثہ پر ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے سب انسپکٹر سے جبراً وصولی اور اس سب انسپکٹر کے انکار پر فون شناختی کارڈز ، والیٹ اور نقد رقم چھین کر شدید زدوکوب کیا گیا تھا ۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر پولیس ونستھلی پورم مسٹر رویندر ریڈی نے بتائی ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کو مخاطب کیا اور گرفتار 4 افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس میں برسر خدمات اسسٹنٹ سب انسپکٹر سریش نے شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریش اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گوراویلی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ملزم کی بیوی کو سریش کی موٹر سائیکل کی زد میں آگئی اور معمولی زخمی ہوگئی ۔ اس بات پر دونوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔ اے ایس آئی نے بات کو یہیں ختم کرنے اور رقمی لین دین سے مسئلہ کو حل کرنے کی خواہش کی جس کے بعد ملزم نمبر 2 نیلوری پربھاکر نے اس بات سے انکار کردیا اور اپنے رشتہ داروں کو طلب کرلیا برہم رشتہ داروں نے اے ایس آئی سریش کو لاٹھوں اور گھونسہ بازی سے شدید زدوکوب کیا ۔ اس مارپیٹ میں سریش شدید زخمی ہوگیا اور اس کا جسم کے حصوں میں فریکچر آیا ہے ۔ جس کے بعد سریش نے اپنی شکایت میں لکھا کہ اس کے 10 ہزار روپئے نقد رقم بھی چھین لی گئی ۔ حیات نگر پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد نیلوری پربھاکر 49 سال نیلوری سائی بابا 29 سال نیلوری جنگایا 49 سالہ اور سریکانت 20 سال کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ نیلوری کمار ، بھوپال ، سمن اور نیلوری پرشانت مفرور بتائے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT