Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سب انسپکٹر پولیس تقررات ،فزیکل ٹریننگ و تحریری امتحان کی تربیت

سب انسپکٹر پولیس تقررات ،فزیکل ٹریننگ و تحریری امتحان کی تربیت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں بھرتی کے ضمن میں عنقریب امکانات کی اجرائی کی توقع ہے۔ اس ضمن میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں جو انٹرمیڈیٹ کامیاب ہوں۔ پولیس کانسٹیبل کیلئے اور گریجویشن کی تکمیل کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ان کیلئے مفت فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تحریری امتحان کے ضمن میں مفت کوچنگ کا بھی اہتمام نظام کالج فٹبال گراونڈ پر گورنمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ میٹ اور ’’مائناریٹیز رائٹس پروٹیکشن کمیٹی‘‘ (MRPC) نے کرسٹیل گروپ آف ہوٹلس کے اشتراک سے کیا ہے جہاں تربیت حاصل کرنے والوں کی ہر طرح سے ممکنہ مفت رہبری کے ساتھ ساتھ مفت ٹریننگ کوچنگ کا نظم بھی کیا ہے۔ سینئر پولیس عہدیداروں کے دیرینہ تجربات کی روشنی میں پیشہ ورانہ انداز میں تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے جو صبح 6 تا 8 بجے فزیکل ٹریننگ اور 8 تا 10 بجے دن تحریری امتحان کی کوچنگ کیلئے نظام کالج میں مقرر ہے ۔ خواہشمند نوجوان سیل نمبر 8064080333 پر یا شخصی طور پر صبح کی اولین ساعتوں میں نظام کالج فٹبال گراونڈ پر ربط قائم کریں۔

TOPPOPULARRECENT