Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر پولیس رشوت کے الزام میں گرفتار

سب انسپکٹر پولیس رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد /10 مارچ ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ، اے پی حیدرآباد کے بموجب 10 مارچ کو تقریباً 2 بجکر 30 منٹ پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے مسٹر کے ایس راما کرشنا سب انسپکٹر پولیس تینالی ، رورل پولیس اسٹیشن ضلع گنٹور کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ سے اس کو گرفتار نہ کرنے اور دیگر چار ملزمین کو اسٹیشن بیل دینے کیلئے 25,000 روپئے رشوت طلب اور قبول کر رہے تھے ۔ رقم ان کی خاکی پائنٹ کی دائیں جیب سے بازیاب کرلی گئی اور کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ نکلا اور راشی پولیس عہدیدار کو اے سی بی عدالت وجئے واڑہ میں پیش کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT