Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر کی پھانسی لے کر خودکشی، تحقیقات کا مطالبہ، ریاستی وزیر کا گھیراؤ

سب انسپکٹر کی پھانسی لے کر خودکشی، تحقیقات کا مطالبہ، ریاستی وزیر کا گھیراؤ

حیدرآباد۔/16ستمبر، ( سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع کے یالال میں سب انسپکٹر کی خودکشی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ اپنی بیوی کو سیل فون میاسیج دینے کے بعد اس سب انسپکٹر نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تاہم اس سب انسپکٹر کی خودکشی پر رشتہ داروں نے شبہ کا اظہار کیا ہے اور ریاست وزیر کا گھیراؤ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر رمیش کے رشتہ داروں نے ریاستی وزیر مہیندر ریڈی کے قافلہ کو روک لیا تھا تاہم وزیر نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا تیقن دیا۔ سب انسپکٹر رمیش کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ خودکشی کرنے جیسی کوئی وجہ یا ایسے حالات کارمیش کو سامنا نہیں تھا جس کی شادی 8ماہ قبل ہوئی تھی۔ رمیش یالال ضلع رنگاریڈی پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر تھا جو سال 2002بیاچ کا آفیسر بتایا گیا جس کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے۔ رمیش کی شادی آٹھ ماہ قبل گیتا سے ہوئی تھی جو ذرائع کے مطابق حاملہ تھی۔ کل رات رمیش نے اپنی بیوی کے سیل پر دو پیغام دیئے۔ ایک میں اس نے کندن پلی علاقہ کا ذکر کیا تو دوسری پیغام میں بھول جاؤلکھا۔ جس کے بعد پریشان حال بیوی نے پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے کندن پلی کا رُخ کیا تاہم اس وقت تک رمیش نے درخت سے پھانسی لے لی تھی۔ تاہم اس خودکشی پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سب انسپکٹر کے رشتہ داروں نے عدالتی تحقیقات اور سی بی سی آئی ڈی کے ذریعہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT