Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر کے بعد اب ایک کانسٹیبل کی خود کشی کا واقعہ

سب انسپکٹر کے بعد اب ایک کانسٹیبل کی خود کشی کا واقعہ

حیدرآباد۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک سب انسپکٹر کی خودکشی کے واقعہ کے اندرون 24 گھنٹے ایک اور کانسٹبل نے سائبرآباد کے علاقہ میرپورٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پولیس کانسٹبل آر رمیش جس کا تعلق 2009ء کانسٹبل بیاچ سے تھا اور وہ شراب کا عادی ہونے کے سبب ڈیوٹی پر غیرحاضر رہا کرتا تھا جس کے سبب اسے سائبرآباد پولیس کنٹرول روم پر تعینات کیا گیا تھا۔ رمیش ایک عادی شرابی تھا اور وہ اکثر اپنی بیوی نکیتا سے جھگڑا اور مارپیٹ کیا کرتا تھا۔ کل رات رمیش جو نشہ میں دھت تھا، گھر واپس لوٹنے کے بعد اپنی بیوی نکیتا سے جھگڑا کیا اور تین ماہ کے اپنے شیر خوار کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی جس پر خوف زدہ ہوکر اپنے دو بچوں کے ہمراہ مائیکے چلی گئی۔ رمیش آج دوپہر ڈیوٹی سے واپس لوٹنے کے بعد اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پڑوسیوں نے رمیش کو پھانسی پر لٹکتا دیکھ کر میر پیٹ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کانسٹیبل کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT