Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر کے خلاف شکایت لیکن پولیس کا کارروائی سے گریز

سب انسپکٹر کے خلاف شکایت لیکن پولیس کا کارروائی سے گریز

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر علاقہ میں ایک سب انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے تاہم سب انسپکٹر کے خلاف پولیس کارروائی میں لاپرواہی کے الزامات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اپرپلی علاقہ کی ساکن سشمیتا نے اپنے شوہر سندیپ اور خسر موزنیر بابو کے خلاف ہراسانی اور اذیت رسانی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ اس خاتون کا خسر پر الزام ہے کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس خاتون پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کی زندگی سے دور ہوجائے اور اس سے رشتہ ختم کردے ۔ ذرائع کے مطابق سشمیتا اور سندیپ نے 2 سال قبل لو میاریج کی تھی ۔ اس خاتون کا خسر حیدرآباد سٹی رینج کا آر ایس آئی بتایا گیا ہے اور اس آر ایس آئی کو بچانے کی راجندر نگر پولیس نے بھرپور کوشش کی ہے ۔ اس بات پر انسپکٹر سے رابطہ قائم نہ ہوسکا ۔ پولیس راجندر نگر نے آر ایس آئی کو محفوظ کرتے ہوئے اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT