Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / سب سے بڑے اسپیکٹرم ہراج کا 29 ستمبر کو آغاز

سب سے بڑے اسپیکٹرم ہراج کا 29 ستمبر کو آغاز

نئی دہلی 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت موبائیل فون ائر ویوز کے ہراج سے 5.63 کروڑ روپئے کا مالیہ حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک میں اب تک کے سب سے بڑے اسپیکٹرم کا 29 ستمبر سے ہراج شروع ہوگا ۔ ٹیلیکام سکریٹری جے ایس دیپک نے درخواستیں طلب کرنے والی نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ اسپیکٹرم کو ہراج کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جس کا مقصد خدمات کے معیار میں بہتری پیدا کرنا ہے اور قوانین کو بولی دہندگان کیلئے بھی سہل بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت موائیل ائر ویوز فریکوئینسی کے 2,354.55 میگا ہرٹز ہراج کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT