Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سب ٹریژری آفس کی تنقیح

سب ٹریژری آفس کی تنقیح

یلاریڈی۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی سب ٹریژری آفس کی ضلع ڈی ٹی او مسٹر پربھاکر ریڈی نے تنقیح کرتے ہوئے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور اظہار اطمینان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد منڈل پریشد ‘ گرام پنچایتوں ‘ میونسپالٹی ‘ مارکٹ کمیٹی کے پرنسل ڈپازٹ کی فی الوقت موجودہ لیڈجر اکاؤنٹ کے بجائے آنلائن میں درج کیا جائے گا ۔ اس طریقہ کار کو کس طرح عمل میں لایا جارہا ہے دیکھنے کیلئے آنے کی وجہ بتایا ۔ سب ٹریژری میں اکاؤنٹس کو جاری رکھنے کیلئے اس ماہ کے آخر تککارپوریٹ انٹرنیٹ بینکنگ (CINB) طریقہ کار پر عمل آوری کئے جانے والی ہے ۔ اس طریقہ کار سے راست فنڈ متعلقہ کھاتوں میں جمع ہوگا ۔ درمیانی سسٹم کا خاتمہ ہوگا ۔ CINB طریقہ رینک میں ضلع کاماریڈی‘ آرمور ‘ بھیمگل کے سب ٹریژری دفاتروں پر تشکیل دیا جاچکاہے ۔ باقی کے تمام منڈلوں میں بھی اس ماہ کے آخر تک سی آئی این بی طریقہ روبہ عمل لایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 75 سال سے زائد عمر والے وظیفہ یابوں کی پیدائشی تاریخ اور تفصیلات حاصل کرنے عملہ کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر یلاریڈی ایس ٹی او مسٹر سائی کرشنا ‘ جونیئر اسسٹنٹ سائی ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT