Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: نجمہ ہپت اللہ

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: نجمہ ہپت اللہ

نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ انہیں بلند سے بلندتر ین عزم کا حامل ہونا چاہئے اور اگر زندگی کو بامقصد بنالیا جائے تو آسمان کی بلندیوں کوچھونا بھی ناممکن نہیں ۔ نجمہ ہپت اللہ آج یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے ذریعہ سول سروس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لئے منعقد تہنیتی اجلاس سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے ڈاکٹر اقبال کے متعدد اشعار کے ذریعہ طلبہ اور نوجوانوں کو خوداعتمادی’ بلند پروازی اورخودی کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جگنو کی طرح ہونا چاہئے جو خود بھی روشن ہو اور دوسروں کے راستے کو بھی روشن کرے ۔

سوچ تبدیل کرنا ضروری : آزاد
نئی دہلی، 9اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ ‘ہندوستان چھوڑو’ تحریک کے شہیدوں کو اگر سچے دل سے خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا دل صاف کرنا ہوگا اور سوچ بدلنی ہوگی۔ آزاد نے اس تحریک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوان میں شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے بعد ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آج خطرہ ہماری سوچ سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT