Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ستیندر کو گولڈ میڈل

ستیندر کو گولڈ میڈل

نئی دہلی۔26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سروسز کے ستیندر سنگھ نے اولمپین اور ٹیم کے ساتھی چین سنگھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 60 ویں قومی نشانے بازی چمپئن شپ میں مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے مقابلے کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔آرمی  مارکس مین شپ یونٹ (اے ایم یو) کے ستیندر نے پنے کے بالیواڑی اسپورٹس کامپلیکس میں قومی چمپئن شپ کے آخری دن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ستیندر نے 1164 کے اسکور کے ساتھ آٹھ مردوں کے فائنل راؤنڈ میں دوسرے مقام پر رہتے ہوئے کوالیفائی کیا۔ان سے آگے پہلے نمبر پر چین سنگھ تھے ۔فائنل میں ستیندر نے کہیں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 45 شاٹس میں 450.9 نشانات لے کر جیت درج کر لی۔چین نے 448.4 نشانات حاصل کئے اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔ بحریہ کے راہول پونیا نے 439.1 نشانات کیساتھ برونز میڈل لیا۔

TOPPOPULARRECENT