Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / سجادہ نشین نظام الدین اولیا ؒ پاکستان میں لاپتہ

سجادہ نشین نظام الدین اولیا ؒ پاکستان میں لاپتہ

مسئلہ حکومت سے رجوع کردیا گیا ۔ سشما سوراج
نئی دہلی 17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا ؒ کے ناظم اور ان کے بھانجے کے پاکستان میں لاپتہ ہوجانے کا مسئلہ پاکستا ن سے رجوع کیا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہ بات بتائی ۔ سشما سوراج نے کہا کہ سید آصف نظامی اور ان کے بھانجے ناظم نظامی کراچی ائرپورٹ پہونچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے اور حکومت پاکستان سے خواہش کی گئی ہے کہ ان دونوں ہندوستانی شہریوں کے تعلق سے معلومات کرکے اطلاع دی جائے ۔ وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ہم نے یہ مسئلہ حکومت پاکستان سے رجوع کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان دونوں شہروں کے تعلق سے اطلاع دی جائے ۔ یہ لوگ کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 80 سالہ سید آصف نطامی حضرت نظام الدین اولیا ؒ درگاہ کے سجادہ نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ہندوستانی شہری 8 مارچ کو پاکستان گئے تھے ۔ یہ لوگ درگاہ حضرت داتا گنج بخش ؒ علی الہجویری کی زیارت کیلئے گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT