Tuesday , June 27 2017
Home / مذہبی صفحہ / سحر جادو کا مجرب علاج

سحر جادو کا مجرب علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭     جہاں کہیں بھی سحر یا جادو کا شبہ ہو تو گھر کے تمام افراد سورہ یونس کی آیات ۸۲،۸۳ پڑھیں اور پانی پر دَم کرکے پیتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ جادو کا اثر ختم ہو جائے گا۔
٭     جس کسی پر سحر کا اثر ہو تو سورۂ اعراف کی آیات ۲۶تا۲۸ لکھ کر پانی سے دھوئے۔ پھر اس پانی، سبز انگور کا عرق اور زعفران کو غسل کے پانی میں ڈال کر اس پانی سے غسل کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ سحر، جادو اور نظربد کا اثر زائل ہو جائے گا۔
٭     سورۂ فلق اور سورۂ ناس سو بار، اول آخر درود شریف ۲۱ بار پڑھ کر مریض کے چہرہ اور سارے جسم پر صبح و شام دم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد سحر کا اثر زائل ہو جائیگا۔ علاوہ ازیں پانی پر دَم کرکے گھر کے چاروں کونوں پر چھڑک دیں، کامیابی ملے گی۔
٭     سورۂ یونس کی آیات ۸۱،۸۲ لکھ کر تعویذ کی شکل میں مریض کے گلے میں ڈال دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملے گی۔
٭   مریض کو چاہئے کہ نارنگی کے پھول صبح، دوپہر اور شام سونگھتا رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے بھی فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT