Monday , May 22 2017
Home / سیاسیات / سخت فیصلوں پر مسائل کا سامنا ، وزیراعظم کا اعتراف

سخت فیصلوں پر مسائل کا سامنا ، وزیراعظم کا اعتراف

ملک کی فلاح کیلئے ہر اقدام کروں گا :نریندر مودی
نئی دہلی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ کہنے کے کئی ہفتہ بعد کہ اُنہیں جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی جارہی ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعتراف کیا کہ انہیں ’’بڑے لوگوں‘‘ کے ہاتھوں ’’مسائل‘‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو ان کی سخت سیاست سے متاثر ہوگئے ہیں، کیونکہ ان کی سیاست نے 49,500 کروڑ روپئے تک ان کا نقصان کیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے اپنا بے لچک موقف برقرار رکھیں گے اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر چھوٹی سے چھوٹی لوٹ کو روک دیا ہے اور انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ اس کی وجہ سے انہیں کتنے مسائل برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ وہ ایوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے خطاب پر تحریک تشکر پر مباحث کا جواب دے رہے تھے۔ میں نے اپنا سفر اس ملک کیلئے شروع کیا ہے ، اور اس ملک کی فلاح کیلئے میں ہر قدم اٹھاؤں گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT