Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / سدارامیا حکومت کے خلاف ریاست گیر مہم ‘ بی جے پی

سدارامیا حکومت کے خلاف ریاست گیر مہم ‘ بی جے پی

بنگلورو 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں سدارامیا حکومت کی غلط کاریوں کو بے نقاب کرنے کیلئے 36 روزہ ریاست گیر مہم چلائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ اس مہم کے دوران خشک سالی کا جائزہ بھی لیا جائیگا کیونکہ برسر اقتدار جماعت اس مسئلہ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ بی ایس ایڈورپا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سدارامیا حکومت انتہائی کرپٹ اور بد ترین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم 18 مئی کو ٹمکور کے مقام سے شروع ہوگی اور بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے اور ریاست لا اینڈ آرڈر کے معاملہ میں ملک میں سب سے پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سدارامیا عوام کی تکالیف سے بالکل غیر متاثر ہیں جبکہ ریاست کو گذشتہ 30 تا 40 سال میں سب سے زیادہ خشک سالی کا سامنا ہے ۔ ایڈورپا نے ادعا کیا کہ ریاست میں گذشتہ چار سال میں 6,521 قتل ہوئے ہیں اور 1,200 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ ترقی سے متعلق تمام امور میں ریاست نیچے ہی نیچے جا رہی ہے ۔ حکومت خود کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT