Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سداسیوپیٹ کی جدید عیدگاہ میں شجرکاری

سداسیوپیٹ کی جدید عیدگاہ میں شجرکاری

پودوں کی نگہداشت کرنے عوام سے رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کی خواہش

سداسیوپیٹ۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ سنگاریڈی ایم ایل اے چنتا پربھاکر کے ہاتھوں آج شہر سداسیوپیٹ کے جدید عیدگاہ میں شجرکاری کرتے ہوئے ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کیا گیا۔ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ ہریتا ہارم پروگرام کے دو مراحل بہت کامیاب رہے ہیں جس کے ثمرآور نتائج بھی حاصل ہورہے ہیں۔ اب جو تیسرے مرحلے کا آغاز ہوا ہے جہاں سماج کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس شجرکاری پروگرام میں حصہ لے اور ان پودوں کی نگہداشت کرلے۔ شجرکاری سے صاف و شفاف اور تازہ آب و ہوا حاصل ہوتی ہے جو انسانی زندگی کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ کثرت سے شجرکاری کرواکر درختوں کی افزائش کے ذریعہ تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سداسیوپیٹ میں ہریتا ہارم کے تیسرے مرحلے میں 60 ہزار پودوں کی شجرکاری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جس میں جملہ 16 اقسام کے پودے موجود ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے گھر اور اپنے محلہ جات اپنے دفاتر، اسکولس و کالجس کے علاوہ کھلی اراضی پر اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شجرکاری کو انجام دیئے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر اسحاق خان، صدر بلدیہ وجیہ لکشمی ، صدر عید گاہ کمیٹی اکبر حسین، صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل مبین، سابق کونسلر سید مقصود احمد، محمد شفیع الدین، محمد سکندر، عوض مالیہ، ظہیر پٹیل، عبدالوحید، محمد صوفی کے علاوہ بلدیہ کے تمام عہدیدار موجود تھے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT