Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سداسیو پیٹ منڈل میں یکساں سیول کوڈ کے خلاف دستخطی مہم

سداسیو پیٹ منڈل میں یکساں سیول کوڈ کے خلاف دستخطی مہم

سداسیو پیٹ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکساں سیول کی جانب سے مرکزی حکومت کے بڑھتے قدموں کے خلاف سداسیو پیٹ مسمانوں میں شدید ناراضگی پائی  جارہی ہے۔ مسلم پرسنل لاء کے تحفظ اور اس کی تائید میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پروفار کو پرکرنے کی مہم میں خواتین اور مرد حضرات جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ سداسیو پیٹ ٹاؤن کے تمام محلہ جات کے ساتھ ساتھ منڈل کے تمام دیہاتوں میں دستخطی مہم زور و شور سے چل رہی ہے۔ آج اسی سلسلہ میں سداسیو پیٹ منڈل کے سورارم، کوناپور، چندا پور میں دستخطی مہم کی گئی۔ اس موقع پر محمد رحمن شریف صدر اقلیتی سیل کانگریس پارٹی، اشفاق پٹیل صدر خدمت بنک، محمد خلیل احمد کانگریس قائد، محمد نصیرالدین صدر مسجد کمیٹی سورارم، محمد مقصود، محمد جاوید موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT