Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سداسیو پیٹ میں سڑک کے مرمتی کاموں کا افتتاح

سداسیو پیٹ میں سڑک کے مرمتی کاموں کا افتتاح

سداسیو پیٹ 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداسیو پیٹ سردار روڈ کی سڑک بچھانے کے کام کا آج افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے کہاکہ عوام کو مسلسل اس سڑک سے مشکلات پر اس کام کو منظوری دی گئی۔ بہت جلد اس کام کی تکمیل کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ عوام کو سہولت پہنچانے میں ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ ہے۔ عوام کے مسائل کی یکسوئی میں وہ بہت جلد اقدامات کرتی ہے۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ اسحاق خان، انجینئر اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی کے ساتھ میونسپل چیرمین پٹنم وجئے لکشمی، کونسلرس مانک راؤ، شانتو کمار، راملو گوڑ اور دوسروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT