Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سدا رامیا حکومت خشک سالی سے نمٹنے میں ناکام : اپوزیشن 136 تعلقہ جات میں خشک سالی لیکن راحت اقدامات ندارد

سدا رامیا حکومت خشک سالی سے نمٹنے میں ناکام : اپوزیشن 136 تعلقہ جات میں خشک سالی لیکن راحت اقدامات ندارد

بنگلور۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سدا رامیا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ اس نے ریاست کرناٹک میں خشک سالی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے کوئی ایکشن پلان تیار نہیں کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن نے آج حکومت کے تعلق سے کہا کہ یہ حکومت غیرکارکرد اور مردہ ہوچکی ہے۔ اس لئے عوام کو اس پر اعتماد نہیں رہا۔ بی جے پی اور جنتا دل (ایس) کے ارکان نے کہا کہ حکومت نے ریاست کے 136 تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا لیکن اب تک اس نے عوام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے، خاص کر کسانوں کو اس وقت سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت سے جواب بھی طلب کیا ہے کہ آخر اس نے اب تک خودکشی کرنے والے 800 کسانوں کے خاندان والوں کو امداد دینے کے لئے کیا قدم اٹھائے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کسانوں کی بڑی تعداد نے خودکشی کی ہے۔ آج اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان میں بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ وقفہ صفر کو معطل کردیا جائے اور ریاست کی خشک سالی کی صورتِ حال پر بحث کی جائے۔ جنتا دل (ایس) کے ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ کر اس مسئلہ پر بحث کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

TOPPOPULARRECENT