Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدا سیو پیٹ میں ووکیشنل گرمائی کیمپ

سدا سیو پیٹ میں ووکیشنل گرمائی کیمپ

سدا سیو پیٹ۔/9اپریل، ( فیکس ) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے 13ویں ووکیشنل گرمائی کیمپ کاسدا سیو پیٹ کے اسٹینڈر ٹیلرنگ سنٹر پر 4اپریل سے داخلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 45دن کے اس کورس کے4اپریل سے 30مئی تک دو بیاچ چلیں گے۔ دسویں جماعت کامیاب طالبات اور خواتین حسب ذیل کورسیس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ٹیلرنگ، فلاور میکنگ، اڈوانس ایمبرائیڈری، کارچوب، پینٹنگ وغیرہ ۔ پہلے بیاچ کے اختتام سے قبل امتحانات منعقد کئے جائیں گے اور کورس کے مکمل ہونے کے بعد گورنمنٹ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9393380431 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT