Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدا سیو پیٹ میں ٹپر کو برقی شاک لگنے سے ڈرائیور ہلاک

سدا سیو پیٹ میں ٹپر کو برقی شاک لگنے سے ڈرائیور ہلاک

سداسیو پیٹ۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ میں قومی شاہراہ نمبر 65 کی توسیع کے کامو ں کے دوران کل رات ٹپر ( لاری ) سے مٹی خالی کرنے کے دوران ٹپر کا اوپری حصہ کرنٹ کے تاروں کو لگنے سے ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور صدام انصاری عمر 35سال برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اسی وقت ساتھی ملازم نے نعش سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ آج صبح ایل اینڈ ٹی روڈ کنٹراکٹر کے عہدیداران نعش کو جلد از جلد پوسٹ مارٹم کرواکے مرحوم کے افراد خاندان کے حوالے کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ مرحوم کے افراد خاندان غریب ہونے کی وجہ سے پریشان تھے کہ نعش کو کس طرح جھارکھنڈ لے جایا جائے۔ جیسے ہی یہ خبر مقامی لوگوں میں پھیلی محمد ریاض الدین سابق ضلع وقف بورڈ ممبر اور میونسپل کونسلر محمد قدوس قریشی کی قیادت میں کافی تعداد میں مسلمانوں نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر ایل اینڈ ٹی کنٹراکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعش کوجھارکھنڈ پہنچاتے ہوئے مرحوم کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا۔ مجبوراً کنٹراکٹر نے ڈرائیور کی نعش کو جھارکھنڈ منتقل کرنے کا انتظام کرتے ہوئے مرحوم کے افراد خاندان کو 12لاکھ روپئے نقد دینے پر راضی ہوگیا۔ اس موقع پر محمدغوث ٹائیگر، عبدالرشید، محمد ظہور، محمد ایوب کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT