Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدا سیو پیٹ میں پینے کے پانی کا سنگین بحران

سدا سیو پیٹ میں پینے کے پانی کا سنگین بحران

بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی
سدا سیو پیٹ /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے علاقہ سدا سیو پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا فقدان ہے، جب کہ یہاں پر پینے کے پانی کا سنگین بحران ہے۔ موسم برسات کے تین ماہ گزر جانے کے باوجود پینے کے پانی کا مسئلہ جوں کا توں برقرار رہے، جب کہ یہاں پر چار روز میں ایک مرتبہ پینے کے پانی کی سربراہی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور یہاں پر ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایات عوام کے لبوں پر ہے۔ صدر نشن بلدیہ تمام بلدی حلقہ جات میں اپنی شناخت بنانے میں بری طرح ناکام ہیں، ان کا دورہ ہونے کی وجہ سے عوام بلدی مسائل ان سے رجوع کرنے سے قاصر ہیں۔ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری کے سبب ٹی آر ایس کی نیک نامی متاثر ہو رہی ہے۔ علاقہ کی ترقی کے لئے اعلی کمان فوری طورپر حرکت میں آکر صورت حال پر قابو پانا چاہئے، تاکہ تلنگانہ حکومت کے خلاف عوام کا غم و غصہ مزید نہ بڑھنے پائے۔

TOPPOPULARRECENT