Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدا سیو پیٹ کے مستحقین کیلئے ایک روپئے میں نل کنکشن

سدا سیو پیٹ کے مستحقین کیلئے ایک روپئے میں نل کنکشن

سداسیو پیٹ۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ بلدیہ کمشنر جناب محمد اسحاق خاں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب خاندانوں اور سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والی عوام کو ایک روپے میں نل کنکشن دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے غریب عوام کو پینے کے پانی کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے یہ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ غیر قانونی کنکشن رکھنے والے غریب عوام قانونی طور پر نل رکھنے کے مجاز ہوں گے۔ کمشنر اسحاق خاں نے بتایا کہ مشن بھگیرتا اور واٹر گرڈ کے تحت روزانہ پانی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں پائپ لائن نہیں ہے وہاں آنے والے دنوں میں پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ پہلے سے کنکشن نہ ہونے والوں کو بھی کنکشن دیا جائے گا۔ کمشنر بلدیہ اسحاق خاں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔ درخواست فارم دفتر مجلس بلدیہ سے حاصل کریں۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ وجیہ لکشمی اور کونسلرس جناب الیاس شریف، کلیم پٹیل، قدوس قریشی، کوآپشن ممبر جناب امجد حسین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT