Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / سدرشن پٹنائک کو بحرین کا ایوارڈ

سدرشن پٹنائک کو بحرین کا ایوارڈ

بھوبنیشور 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریت پر فنکاری کا مظاہرہ کرنے والے نامور آرٹسٹ سدرشن پٹنائک کو آرٹس اور کلچر میں اُن کے رول پر بحرین کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ہے۔ پٹنائک کو بحرین کے وزیر تعلیم ماجد بن علی النعیمی نے گزشتہ روز اعزاز پیش کیاکہ اُنھوں نے اُن کے ملک کے ٹیچروں کے ساتھ اپنے تجربے اور ہنر کا تبادلہ کیا ہے۔ اڈیشہ کے متوطن پٹنائک کو بحرین کے اکنامی ڈیولپمنٹ بورڈ اور وزارت تعلیم کی طرف سے دعوت نامہ وصول ہوا تھا کہ ٹیچروں کے لئے سینڈ آرٹ ورک شاپ اینڈ ٹریننگ پروگرام کی قیادت کریں۔
تل ابیب کیلئے مئی سے پروازیں
ممبئی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ایرلائن ایر انڈیا نے آج کہاکہ وہ اسرائیل کے لئے پروازیں ماہ مئی تک شروع کردے گا، جس سے سیاحت کے لئے آمد و رفت بڑھنے کا امکان ہے۔ سرکاری ایرلائن نے کہاکہ نئی دہلی ۔ تل ابیب روٹ کو مئی تک ہفتہ میں تین پروازوں کے ساتھ کھولنے کا منصوبہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT