Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سدرن ریلوے کی بعض ٹرینوں کے رخ اور وقت میں تبدیلی

سدرن ریلوے کی بعض ٹرینوں کے رخ اور وقت میں تبدیلی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : عارضی طور پر گرڈر کو ہٹانے کی بنا ٹریفک رکاوٹ کے مد نظر سدرن ریلوے کے تحت بعض ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا اور وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ ایس سی آر ریلیز کے مطابق چینگنورترو ولیا سیکشن ، تروواننت پورم ڈیویژن ، سدرن ریلویز میں لیول کراسنگ کے بجائے سب وے کام کے طور پر عارضی گرڈر کو ہٹانے کے سلسلے میں 13 فروری کو ٹریفک میں رکاوٹ آئے گی ۔ ایسی ٹرینیں جن کا رخ موڑا گیا یا وقت میں تبدیلی کی گئی ، ان میں ٹرین نمبر 16382 کنیا کماری ، ممبئی سی ایس ٹی جینتی جنتہ ایکسپریس کا رخ براہ الاپزا اسٹاپیجس ایرنا کلم چیرتالا الاپزا ، امبال پزا اور ہری پد اسٹیشنس کے ساتھ موڑا گیا ، اسی طرح ٹرین نمبر 12625 تروواننت پورم ۔ نئی دہلی کیرالا ایکسپریس کا وقت 11-15 بجے سے 12 بجے کو تبدیل کیا گیا ۔ ٹرین نمبر 12626 نئی دہلی ۔ تروواننت پورم کیرالا ایکسپریس 11 فروری کو نئی دہلی سے روانہ ہونے کے بجائے 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر سے نکلے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT