Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سدھو سے وزیراعظم کی خیرسگالی ، محمد اخلاق پر خاموشی کیوں : عمر عبداللہ

سدھو سے وزیراعظم کی خیرسگالی ، محمد اخلاق پر خاموشی کیوں : عمر عبداللہ

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی کے علیل رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام ٹوئیٹ کیا جس پر نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ آیا دادری میں زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت کا سفاکانہ واقعہ آیا ان (مودی) کی توجہ کا مستحق نہیں ہے۔ قبل ازیں مودی نے سدھو سے خیرسگالی کرتے ہوئے اپنے پیام میں کہا تھا کہ آپ ایک جدوجہد کرنے والے شخص ہیں اور بیماری سے بھی کامیاب مقابلہ کریں گے۔ عمر عبداللہ نے اس پر سوال کیا کہ وزیراعظم نے اخلاق کی سفاکانہ ہلاکت پر توجہ کیوں نہیں دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT