Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن آف انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مسلمانوں کو تحفظات

سدھیر کمیشن آف انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مسلمانوں کو تحفظات

اقلیتی بہبود کیلئے زائد رقم مختص کرنے کا خیرمقدم : ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی
حیدرآباد۔ 14۔ مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے زائد رقم مختص کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی میں سنجیدہ ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ اقلیتی بہبود کے بجٹ میں 74 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا گیا اور اس کے علاوہ جب بھی زائد بجٹ کی ضرورت ہوگی ، چیف منسٹر اپنے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے جاری کریں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال اقلیتی بہبود میں اسٹاف کی کمی کے سبب اسکیمات پر موثر عمل آوری اور بجٹ مکمل خرچ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقلیتی بہبود کیلئے زائد اسٹاف کی منظوری دیدی ہے ، لہذا مکمل بجٹ کے خرچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ انہوں نے اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے 70 اقامتی اسکولس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم اقامتی مدارس میں طلبہ کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور پانچویں تا انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے لئے بجٹ میں 350 کرو ڑ روپئے مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کو سیول سرویسز کی کوچنگ کیلئے اسٹڈی سرکل قائم کیا گیا ہے جس میں اقلیتی طلبہ کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں معیاری اداروں میں سیول سرویسز کی کوچنگ دی جائیں گی۔ محمد محمود علی نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم جو اقلیتوں میں کافی مقبول ہوچکی ہیں، اس کے لئے 150 کروڑ رپوئے مختص کئے گئے جبکہ اوورسیز اسکالرشپ کیلئے 15 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدھیر کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ کے بنیاد پر حکومت تحفظات کی فراہمی کا فیصلہ کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ اپوزیشن کو تنقیدوں کے بجائے تعمیری رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 برسوں کے دوران کسی بھی حکومت نے اقلیتوں کی ترقی پر اس قدر رقم خرچ نہیں کی ، جس قدر ٹی آر ایس حکومت نے کی ہے۔ محمود علی نے کہاکہ آئندہ پانچ برسوں میں تلنگانہ میں اقلیتوں کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT