Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن آف انکوائری کی میعاد میں توسیع

سدھیر کمیشن آف انکوائری کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد ۔ 14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے جی او آر ٹی 268 جاری کیا جس کے تحت سدھیر کمیشن آف انکوائری کی میعاد میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ کمیشن کی میعاد 31 ڈسمبر کو ختم ہورہی تھی ۔ مسلمانوں کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی پسماندگی کا جائزہ لینے کیلئے 3 مارچ 2015 ء کو ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار جی سدھیر کی قیادت میں کمیشن قائم کیا گیا تھا ۔ کمیشن نے 15 مہینہ میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی سی کمیشن کی جانب سے مسلم تحفظات کے مسئلہ پر عوامی سماعت اور پھر رپورٹ کی تیاری میں تعاون کیلئے سدھیر کمیشن کو ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ حکومت نے سدھیر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بی سی کمیشن کو اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی اور اطلاعات کے مطابق 20 دن بعد بی سی کمیشن حکومت کو عبوری رپورٹ پیش کردے گا۔ بی سی کمیشن کی رپورٹ کی تیاری میں سدھیر کمیشن میں شامل ماہرین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT