Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن آف انکوائری کے لیے بجٹ منظور محکمہ فینانس سے احکامات کی اجرائی

سدھیر کمیشن آف انکوائری کے لیے بجٹ منظور محکمہ فینانس سے احکامات کی اجرائی

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کیلئے 2کروڑ 57لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ فینانس کی جانب سے آج احکامات جاری کئے گئے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ صدرنشین کمیشن آف انکوائری کو یہ رقم جاری کی جارہی ہے تاکہ اس سے کمیشن کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے ۔ حکومت نے مالیاتی سال 2016-17 میں کمیشن کیلئے 3کروڑ 51لاکھ 56ہزار روپئے کی گنجائش رکھی تھی جس میں سے پہلے مرحلہ میں 23لاکھ 64ہزار روپئے جاری کئے گئے تھے۔ آج 2کروڑ 57لاکھ کی اجرائی کے بعد مزید 70لاکھ 92ہزار روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کے قیام کے بعد سے بجٹ کی اجرائی میں تاخیر کی جس سے صدرنشین اور ارکان کی تنخواہوں کی اجرائی اور دیگر اُمور کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ کمیشن کی میعاد میں بھی مزید ایک توسیع کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT