Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن آف انکوائری کے لیے بجٹ منظور

سدھیر کمیشن آف انکوائری کے لیے بجٹ منظور

حیدرآباد۔ 25۔ مئی  ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کیلئے دو کروڑ 57 لاکھ روپئے کا بجٹ منظور کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں محکمہ فینانس کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے اور آج محکمہ اقلیتی بہبود نے رقم کی منظوری کے احکام جاری کئے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے احکامات کے مطابق صدرنشین کمیشن آف انکوائری کو مختلف اسکیمات اور کمیشن کی کارکردگی کیلئے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ یہ رقم حاصل کرتے ہوئے صدرنشین کمیشن آف انکوائری کو جاری کریں۔ کمیشن کی روز مرہ سرگرمیوں اور اخراجات کیلئے بجٹ کی اپیل کی گئی تھی۔ سدھیر کمیشن گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہا ہے اور حکومت نے کمیشن کو بجٹ کی اجرائی اور کمیشن کے ارکان کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کردی ہے۔ صدرنشین اور ارکان کی تنخواہوں کو طئے کرنے اور اس کیلئے بجٹ کی اجرائی میں تاخیر سے کمیشن کا کام متاثر ہوا ہے۔ صدرنشین کمیشن ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار جی سدھیر کی مسلسل توجہ دہانی کے بعد یہ بجٹ جاری کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT