Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن کا آج رنگاریڈی دورہ ،مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ

سدھیر کمیشن کا آج رنگاریڈی دورہ ،مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 14۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مسلمانوں کی تعلیمی ، سماجی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے والے کمیشن آف انکوائری کی جانب سے کل 15 اکتوبر کو رنگا ریڈی کلکٹریٹ میں عوامی سماعت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ صبح 11 تا 1.30 بجے دن ضلع پریشد ہال احاطہ کلکٹریٹ خیریت آباد میں صدرنشین انکوائری کمیشن جی سدھیر اور کمیشن کے ارکان عوامی سماعت کریں گے۔ کمیشن آف انکوائری انفرادی افراد اور اداروں سے مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں نمائندگیاں وصول کرے گا۔ کمیشن کی جانب سے ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ علحدہ جائزہ اجلاس میں اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر عمل آوری کا  جائزہ لیا جائے گا۔ 16 اکتوبر کو کمیشن آف انکوائری تانڈور کا دورہ کرے گا جہاں 2.30 بجے دن تا 4.00 بجے سہ پہر عوامی سماعت کی جائے گی ۔ 17 اکتوبر کو کمیشن حیدرآباد میں اجلاس منعقد کرے گا۔ 11 تا 1.30 بجے دن ونیتا مہا ودیالیہ نمائش میدان میں مسلمانوں کے مسائل اور ان کی موجودہ صورتحال پر نمائندگیاں وصول کی جائیں گی ۔ کمیشن کے صدرنشین ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار جی سدھیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رنگا ریڈی اور حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر کمیشن سے رجوع ہوکر نمائندگی کریں۔

TOPPOPULARRECENT