Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیندرا کلکرنی پر شیوسینا کے حملہ کی مذمت

سدھیندرا کلکرنی پر شیوسینا کے حملہ کی مذمت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی نیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے آج صبح آبزرور ریسرچ فاونڈیشن

ORF کے چیرمین سدھیندرا کلکرنی پرشیوسینا کے حملہ کی مذمت کی ۔ یہاں ایک بیان میں سی پی آئی قائد نے کہا کہ شیوسینا کے کارکنوں کا ایک ہجوم سدھیندرا کلکرنی کا گھیراؤ کیا اور ان کے چہرہ پر سیاہ رنگ لگایا ۔ کلکرنی پاکستان کے ایک سابق وزیر خارجہ کی کتاب کی رسم اجراء تقریب کی صدارت کرنے والے تھے ۔ اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ شیوسینا کارکنوں کی یہ حرکت آزادی اظہار پر ایک دھبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف مرکزی حکومت کی ناکامی ہے بلکہ اس سے ان کے سنگھ پریوار کے نظریہ پر عمل پیرا ہونے کے رویہ کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت اگر واقعی جمہوری اقدار پر ایقان رکھتی ہے تو ایسے تشدد کی راہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT