Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سدیرمن کپ : ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کیلئے بہتر مواقع

سدیرمن کپ : ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کیلئے بہتر مواقع

واحد خاتون کھلاڑی کافی، سائنا کی غیرحاضری مسئلہ نہیں : سندھو
ممبئی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرکردہ شٹلر پی وی سندھو اس یقین کا اظہار کی ہیں کہ 21 تا 28 مئی آسٹریلیا میں منعقد شدنی سدیرمن کپ عالمی مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کی طرف سے بہتر مظاہرہ کیا جائے گا۔ سندھو نے گزشتہ شب کرکٹ کلب آف انڈیا کی تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ’’میرے خیال میں ہمارے لئے بہتر مواقع ہیں۔ یہ مکسڈ ٹیم کے مقابلے ہیں اور ہماری لڑکیاں اور لڑکے دونوں ہی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ہم انڈونیشیا اور ڈنمارک سے کھیلیں گے چنانچہ امید کرتی ہوں کہ ہم جیت جائیں گے‘‘۔ گروپ ڈی میں ہندوستان کو 9 واں مقام حاصل ہے جبکہ انڈونیشیا اور ڈنمارک مقابلہ کے ابتدائی مرحلوں میں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اب چوتھے مقام کی حامل ریو اولمپک برونز میڈلسٹ سندھو پر انحصار کررہی ہے کیونکہ ایک اور سرکردہ کھلاڑی اور لندن گیمس کی برونز میڈلسٹ سائنا نہوال خاندانی وجوہات کے سبب مجوزہ مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ سندھو نے کہا کہ صرف واحد خاتون کھلاڑی بھی کافی ہے کیونکہ یہ مکسڈ ٹیم کا کھیل ہے چنانچہ سائنا کی غیرموجودگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT