Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سدیپ لکٹکیا نے ڈی جی ویجلنس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

سدیپ لکٹکیا نے ڈی جی ویجلنس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد ۔ 23مئی ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ نظم و نسق کو مستحکم بنانے کیلئے ریاستی محکمہ پولیس میں قائم کردہ ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ میں ایڈیشنل ڈی جی پی سدیپ لکٹکیا کو ڈی جی ویجلنس تعینات کیا ہے ۔ بعدازاں سدیپ لکٹکیا نے بی آر کے آر بھون میں واقع اپنے چیمبرس میں ڈی جی پی اینٹی کرپشن بیورو اے کے خان سے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اے کے خان اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔ سدیپ لکٹکیا تاسیس تلنگانہ کے بعد ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کے پہلے باقاعدہ ڈی جی ہیں ۔

ناگیشور راؤ کی جمعرات کو حلف برداری
حیدرآباد ۔ 23مئی ( سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرنشین کونسل سوامی گوڑ کو روانہ کردیا جسے قبول کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ ناگیشور راؤ کھمم ضلع کے پالیرو اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میںٹی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوچکے ہیں ۔ رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے قونصل کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کیا ۔ ناگیشور راؤ 26مئی کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے انتقال سے پالیرو حلقہ میں ضمنی چناؤ ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT