Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں آج جشن میلادِ مصطفی

سدی پیٹ میں آج جشن میلادِ مصطفی

سدی پیٹ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن میلاد مصطفیؐ و جلسہ فیضان اولیاء 28 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام آستانہ ……… محلہ نائب نگر مرشد گڈہ سدی پیٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جشن میلاد مصطفیؐ و جلسہ فیضان اولیاء امسال بھی زیراہتمام آستانہ تایبی ٹرسٹ منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری شرکت کریں گے۔ مہمان اعزازی سید شاہ احمد نوراللہ حسنی قادری، مولانا محمد صوفی خلیل حسنی شطاری القادری، مولانا سید ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی شرکت کریں گے۔ جشن میلاد مصطفی فیضان اولیاء جلسہ زیرنگرانی مولانا محمد حکیم شریف المعروف اعجاز بابا جانشین آستانہ نایبی مرزائی قلندری سدی پیٹ کریں گے جبکہ جلسہ کی صدارت مولانا علامہ سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی و حسنی قادری کریں۔ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری ، ڈاکٹر سید مرتضی علی صوفی اور مولانا سید مخدوم حسینی کے خطابات ہوں گے۔ نذرانہ نعت صوفیاتی حیدرآباد، محمد منیرالدین صوفیائی حیدرآباد پیش کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری عارف نعیم حفیظ پیٹ حیدرآباد کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ان کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT