Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں آج جلسہ اصلاح معاشرہ، جناب عامر علی خاں شرکت کریں گے

سدی پیٹ میں آج جلسہ اصلاح معاشرہ، جناب عامر علی خاں شرکت کریں گے

سدی پیٹ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم المساجد سدی پیٹ کے زیر اہتمام 19 جنوری کو بوقت 10:30 بجے دن تنظیم کے دفتر واقع محلہ چھروادان میں ایک عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہونہار ممتاز صحافی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ شرکت اور مخاطب کریں گے۔ جلسہ کی صدارت جناب محمد غوث محی الدین عرف ڈاکٹر کریں گے۔ اعزازی مہمانان جناب محمد علیم الدین شاکی حال مقیم جدہ اور جناب مولانا شیخ شرکت کریں گے۔ بعد ازاں جناب عامر علی خاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایک اور پروگرام محبان اردو کی جانب سے گرلز جونیر کالج میں منعقد شدنی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں پر ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانی تعلیمی مواد کوئسچن بینک طلباء میں تقسیم کریں گے۔ جلسہ کی صدارت سید مسکین احمد کریں گے۔کنوینرجلسہ رضوانہ شہناز معلمہ ہوں گی۔

 

ویملواڑہ میں نقلی تیل کے ملز پر
دھاوے، آٹھ افراد گرفتار
ویملواڑہ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں نقلی ملاوٹی تیل کا کاروبار کئی سالوں سے زوروں پر چل رہاتھا ، حال ہی میں نقلی تیل فروخت کئے جانے کی اطلاع پر ٹاسک فورس ایس آر آر مل اورتیاپور کے بھاوائی آئیل مل پر دھاوا کرتے ہوئے نقلی تیل ضبط کیا۔ ٹاسک فورس کے ایس آئی نے بتایا کہ ان دھاوؤں میں ضبط شدہ تیل کی قیمت 30لاکھ روپئے سے زائد ہے۔ پولیس کے ان دھاوؤں کے سبب تیل کے دیگر مالکین دکان اپنی دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔ اس ضمن میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ٹاسک فورس کی اس ٹیم میں ایس آئی ستیہ نارائنا ریڈی، بابو، بالا نرسیا اور دیگر ملازمین موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT