Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں آج محفل نعت

سدی پیٹ میں آج محفل نعت

سدی پیٹ۔/8جنوری، ( ای میل ) سدی پیٹ میلاد ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم برائے خواتین و مرد حضرات 9جنوری بروز ہفتہ صبح 10 بجے بمقام ایس ایس فنکشن ہال روبرو گرلز ہائی اسکول سدی پیٹ منعقد ہوگی۔ جس میں حیدرآباد کے مشہور نعت خواں جناب مجاہد قادری اور ان کے ساتھی نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ دف پر بھی نعت رسول پاک سنائی جائے گی۔ اس محفل میں تیرہویں اسلامک نالج کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ نونہالوں میں تعلیم نبویؐ عام کرنے کے مقصد سے نکلے اس مبارک کارواں کی نورانی بزم میں اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT