Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سدی پیٹ میں اقلیتی سرکاری اقامتی اسکولس میں داخلوں کی مہم

سدی پیٹ میں اقلیتی سرکاری اقامتی اسکولس میں داخلوں کی مہم

حیدرآباد۔ 16۔ فروری۔ ( یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے سدی پیٹ ضلع میں اقلیتی سرکاری اقامتی اسکولس میں داخلوں کی مہم کیلئے تشہیری گاڑی کو جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتوں پر زور دیا کہ تعلیمی سال 2017-18 کیلئے نئے اقامتی اسکولس میں آن لائن داخلوں کیلئے عرضیاں داخل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ مناسب تعلیم سے ہی اقلیتوں کی غربت کی سطح میں کمی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت آنے والے تعلیمی سال اقلیتوں کیلئے مزید تین نئے اقامتی اسکولس شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ تک 5 ویں تا 7 ویں جماعتوں میں داخلے کھلے رہیں گے ۔ ان اسکولس کے تعلیم کے معیار پر عوام میں بیداری پیدا کرنے ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع بھر میں ان اسکولس کے بارے میں تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT