Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں حج ہاوز کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپئے منظور

سدی پیٹ میں حج ہاوز کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپئے منظور

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی صحافیوں سے بات چیت

سدی پیٹ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ میں حج ہاوز ( اردو گھر ) عمارت کی جاری تعمیر کیلئے مزید ایک کروڑ روپئے منظور ہونے کی جانکاری ریاستی بھاری آبپاشی وزیر ٹی ہریش راؤ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے دیا ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ حیدرآباد کے بعد شہر سدی پیٹ میں جاری تعمیر حج ہاوز دوسرا ہے جو ان کیلئے قابل فجر کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سدی پیٹ میں حج ہاوز کی تعمیر کیلئے پہلے ایک کروڑ جاری کئے گئے اور اب مزید سہولتوں سے لیس کرنے کیلئے ایک کروڑ ایم ایل سی سلیم کے فنڈ سی ڈی پی سے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں ۔ جملہ اس حج ہاؤز کی تعمیر کیلئے دو کروڑ کی مصارف ہوں گے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ سدی پیٹ میں حج ہاوز کی تعمیر سے یہاں کے عازمین حج کو حج ہاوز میں حج تربیتی کلاسیس دی جائیں گے اور عازمین حج کو قیام کرنے کی سہولت بھی ہوگی ۔ واضح رہے کہ سدی پیٹ میں اقلیتوں کیلئے جو بھی فلاحی کام کئے جاتے ہیں ریاست کے دوسرے اضلاع میں مثال اور عملی دیکھا جاتا ہے ۔ جبکہ سدی پیٹ میں اقبال مینار تعمیر کرایا گیا جو حیدرآباد شہر کے بعد سدی پیٹ دوسرا اقبال مینار بنایا گیا ۔ اس طرح مسلمانوں کیلئے شادی خانہ جو اس وقت کے رکن اسمبلی و موجودہ چیف منسٹر کے سی آر نے بنوایا اور جناب زاہد علی خان صاحب کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا اور یہ مثال ساری متحدہ ریاست کے اضلاع میں مسلمانوں کیلئے شادی خانے تعمیر کروائے گئے تھے ۔ ہریش راؤ ایک حرکیاتی قائد ہیں جنہیں ہمدردی ہی نہیں بلکہ دور اندیشی بھی زیادہ رہتی ہے ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ سدی پیٹ میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے عمل کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT