Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ کے 2,000 نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کا تیقن

سدی پیٹ کے 2,000 نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کا تیقن

خواتین میں بلاسودی قرض کی تقسیم تقریب سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ سدی پیٹ کے احاطہ میں Mepma میونسپل سدی پیٹ کے زیراہتمام 190 خود مکتفی خواتین گروپس (سیلف ہیلپ گروپس) میں 8 بینکس لنکیج کے ذریعہ 6.68 لاکھ روپئے بلاسودی قرض کے چیکس ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ آج 11:30 بجے کمشنر مجلس بلدیہ کے وی رمنا چاری کی زیرصدارت مختلف مہیلا گروپس میں چیک تقسیم پروگرام مجلس بلدیہ سدی پیٹ کے احاطہ میں منعقد ہوا۔ بحیثیت مہمان خصوصی ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی خواتین کو خودمکتفی بنانے کیلئے بلاسودی قرض بینکوں کے تعاون سے فراہم کررہی ہے تاکہ خواتین تعلیم اور ہنر مندی سے سماج میں ترقی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشن بھاگیرتا کے تحت سدی پیٹ میں پینے کے پانی کو 24 گھنٹے موثر سربراہی کیلئے یقینی بنانے کیلئے نئی پائپ لائن تنصیب کررہی ہے۔ انہوں نے امرت اسکیم کے تحت 80 کروڑ کی لاگت سے شہر میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج تعمیر کررہی ہے تاکہ مچھروں کا تدارک ہوسکے۔ شہری مہلک بیماریوں کا شکار نہ ہوسکے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ شہر کے چاروں سمت ترقی کیلئے سڑکیں توسیع کی جارہی ہیں۔ حکومت کے محکمہ جاتی ذاتی ادارے تعمیر کرنے کا عزم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر کیلئے 3.50 کروڑ روپئے اور ریلوے لائن کیلئے زائد 300 کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایریا ہاسپٹل میں مزید 300 بستروں کا وسیع دواخانہ سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ خواتین سے انہوں نے خواہش کی کہ سرکاری زچگی خانوں میں بغیر آپریشن کے نارمل زچگیوں کا نظم ہوتا ہے۔ آنے والے بجٹ میں کے سی آر نے حاملہ خواتین کی زچگیوں کے بعد 16,000 روپئے زچہ اور بچہ کو فراہم کرنے کا ارادہ کرچکی ہے۔ عنقریب بیروزگار نوجوانوں کیلئے جاب میلہ کا انعقاد کرتے ہوئے 2,000 نوجوان ملازمتوں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ قبل ازیں ریاستی وزیر موصوف موضع مٹ پلی، ایلوپلی منڈل سدی پیٹ میں 3 کروڑ روپئے کی بھاری لاگت سے 5,000 ٹن گنجائش رکھنے والا زرعی گودام کا افتتاح کیا اور موضع امام آباد میں منور کاپو سنگھم اور مہیلا منڈل بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر چیرپرسن کے راج نرسو، وائس چیرپرسن اطہر پٹیل، پی ڈی ستیہ نارائن،  سائی کرشنا، گوپال ریڈی، برلا ملک ارجن اور دیگر کونسلرس موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT