Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سراج اور کمار کی پٹائی ، دھونی کی بدولت پونے فاتح

سراج اور کمار کی پٹائی ، دھونی کی بدولت پونے فاتح

پونے۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآبادی فاسٹ بولروں کی جوڑی محمد سراج اور بھونیشور کمار کی بالترتیب 18 ویں اور 19 ویں اوور میں پٹائی کرتے ہوئے مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم پونے سوپر جائنٹس کو حیدرآباد کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں کی کامیابی دلوائی۔ پونے کیلئے دھونی نے 18 ویں اوور میں محمد سراج کے خلاف 17 رنز اور 19 ویں اوور میں کمار کے خلاف 19 رنز اسکور کرتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی کیلئے 10 رنز کا آسان نشانہ حاصل کیا۔ دھونی نے 34 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 61 رنز اسکور کئے جن کا منوج تیواری نے 8 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز اسکور کرتے ہوئے بہتر ساتھ نبھایا۔ قبل ازیں حیدرآباد نے ہنرکس کے 28 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 55 رنز کی بدولت 176 رنز اسکور کئے ۔ دیگر بیٹسمنوں میں وارنر نے 43 ، دھون نے 30 اور ولیمسن نے 21 رنز اسکور کئے لیکن ان بیٹسمنوں کی بیٹنگ سست تھی۔

TOPPOPULARRECENT