Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / سربراہِ اقوام متحدہ کا ہند۔پاک سے مذاکرات کا اعلان

سربراہِ اقوام متحدہ کا ہند۔پاک سے مذاکرات کا اعلان

اقوام متحدہ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معتمد عمومی اقوام متحدہ انٹونیو گٹریز ہندوستان اور پاکستان کے سینئر عہدیداروں سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے پر غور کررہے ہیں تاکہ حقیقی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جاسکیں۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی کے ترجمان فرحان حق نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان سے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال کا اور معتمد عمومی کے ہندوستان اور پاکستان کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کریں۔
تاکہ وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ کشمیر کے مسئلہ کی یکسوئی کرسکیں۔ حق نے کہا کہ معتمد عمومی مسئلہ کشمیر کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وادی کشمیر میں حقیقی صورتحال بہتر بنائی جاسکے۔ سابق معتمد عمومی بانکی مون نے کئی بار ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش کیا تھا۔ خط قبضہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک سے صبر و تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہتر ہوگا کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے تنازعات کو باہمی بات چیت کے ذریعہ حل کرلیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT