Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سربراہی آب کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت

سربراہی آب کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت

منچریال۔23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او منچریال عائیشہ مسرت خانم نے ایک جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے منچریال منڈل کے تمام گران پنچایتوں میں عوام کو موسم گرما کے دوران پینے کے صاف پانی سربراہ کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کسی بھی گرام پنچایت یا دیہات میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری سرپنچوں اور وی آر او کی ہوگی ۔ انہوں نے ایم ڈی او مسٹر احمد حئی کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں جہاں پر پانی کی شدید قلت ہے ‘ وہاں ٹینکر کے ذریعہ روزآنہ سربراہی عمل میں لائیں ۔ غیر کارکرد بورویل کو کارکرد بنائیں ۔ اس اجلاس میں ایم پی ڈی او ‘ سرپنچوں ‘ وی آر اوز کے علاوہ عوامی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT