Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سربراہی آب کیلئے جنگی خطوط ہر اقدامات کی ہدایت

سربراہی آب کیلئے جنگی خطوط ہر اقدامات کی ہدایت

عادل آباد ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے ایسے دوردراز کے مقامات جہاں پینے کے پانی کی قلت شدت کے ساتھ پائی جاتی ہے ان مواضعات کے افراد کو پانی کی غرض پیدل میلوں سفر طے کرتے ہوئے اپنے سروں پر گھڑوں کے ذریعہ پانی لانا پڑتا ہے ۔ ان مقامات پر ٹرانسپورٹ ( ٹریکٹر ، آٹو ٹرالی ، بیل بیڈیوں ) کے ذریعہ پانی فراہم کرتے ہوئے مقامی افراد کو راحت پہنچانے کا ریاستی وزیر مسٹر مسٹر جوگو رامنا نے ضلع پرجاپریشد کے میٹنگ ہال میں متعلقہ تحصیلدار اور ایم پی ڈی او کے منعقدہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو جنگی پیمانہ پر اقدامات کرتے ہوئے عرصہ دراز سے پائی جانے والی پانی کی قلت پر قابو پانے ہر ممکن اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں ریاستی وزیر جنگلات ماحولیات بی سی ویلفیر مسٹر جوگو رامنا نے تمام مقامات کی تفصیلات حاصل کیا جس کے پیش نظر ناکارہ باولیوں کو کارکرد بنانے ، عدم استعمال بورویلز کو فوری طور پر درست کرنے کا مشورہ دیا ۔ موسم گرما کے پیش نظر پینے کے پانی پر قابو پانے کی غرض سے دو ماہ قبل اسی طرز کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں بیشتر تعمیراتی کاموں کو عمل میں لانے کی منظوری دی گئی تھی جس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد تعطل کا شکار کاموں میں سرعت پیدا کرتے ہوئے فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرنے عہدیداروں کو پابند کیا گیا ۔ ضلع کے چند ایسے مدارس جہاں طلباء اور طالبات کو پینے کا پانی میسر نہیں ان مدارس کو سواریوں کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ چند سال سے خاطر خواہ بارش نہ ہونے کے بناء پر ضلع کے مختلف مقامات پر زمین کی سطح سے پانی کے مقدار میں کمی کے بناء پر اظہار تشویش کیا گیا ۔ اس اجلاس کی کارروائی ضلع پریشد سی او مسٹر جیتندر ریڈی نے چلائی جبکہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار MPDO و دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT