Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / سربچاؤ ۔ گھر بچاؤ ممبئی میں شیوسینا کی ٹریفک شعور بیداری مہم

سربچاؤ ۔ گھر بچاؤ ممبئی میں شیوسینا کی ٹریفک شعور بیداری مہم

ممبئی ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سیکلیں (ٹوہیلرس ) چلانے والوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے شیوسینا کے ٹرانسپورٹ ونگ شیو واہوتک سینا ( ایس وی ایس ) نے ایک خصوصی مہم کے تحت موٹر سیکل رانوں سے ٹریفک قواعد کی پابندی کی گذارش کی جارہی ہے ۔ شیوسینا لیڈر اور تنظیم کے صدر حاجی عرفات شیخ نے بتایا کہ خصوصی مہم کا نام ’ سر بچاؤ ۔ گھر بچاؤ ‘ رکھا گیا ہے اور جو لوگ بغیر ہیلمیٹ کے گاڑیاں چلا رہے ہیں انہیں یہ مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔ یہ خصوصی مہم آج یوواسینا صدر آدتیہ ٹھاکر کی سالگرہ کے موقع پر شروع کی گئی ہے ۔ ممبئی ، تھانے ، نوی ممبئی ، میرا ۔ بھیندر اور پونے میں چلائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف آج ایک دن میں ان لوگوں کو 5000 ہیلمیٹ دئیے گئے جو کہ بغیر ہیلمیٹ کے گاڑیاں چلارہے تھے اور موٹر سیکل رانوں سے ٹریفک قواعد کی پابندی کے لیے گزارش بھی کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں اہم چوراہوں پر شیوسینکوں کو متعین کرتے ہوئے ہیلمیٹ پہننے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم صرف ایک دن کے لیے نہیں ہوگی بلکہ آئندہ 3 تا 4 ماہ تک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے گاڑیوں کی ریس سے اجتناب کریں کیوں کہ نوجوانوں کے والدین نے ان کی خوشی کے لیے گاڑیاں دلوائی ہیں نہ کہ انہیں کھو دینے کے لیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT