Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / سرتاج عزیز کا 23 اگست کو دورۂ ہند

سرتاج عزیز کا 23 اگست کو دورۂ ہند

قومی سلامتی مشیر سطح کے پہلے مذاکرات ، متوقع تمام موضوعات پر غور
اسلام آباد۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیروں کا 23 اگست کو نئی دہلی میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں پہلی مرتبہ دہشت گردی سے مربوط تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے اس بات چیت کی توثیق اس وقت ہوئی جب پنجاب اور جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور اموات ہورہی ہیں۔ دونوں جانب سے اس خصوص میں شدید احتجاج بھی درج کروایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اور خارجی اُمور سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ جی ہاں میں اس بات کی توثیق کرسکتا ہوں کہ میں 23 اگست کو ہندوستان جاوں گا جہاں ہندوستانی ہم منصب سے بات چیت ہوگی۔ سرتاج عزیز کی جانب سے آج یہ اعلان پاکستان کی سردمہری کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے تعلق سے یہ کہا جارہا تھا کہ پاکستانی فوج اس بات کی مخالف ہے۔ بیان میں کشمیر کے مسئلہ کو شامل نہ کرنے پر وہ ناخوش ہیں۔  اوفا میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کشمیر کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا۔ اوفا اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے قومی سلامتی مشیران کی سطح پر نئی دہلی میں بات چیت کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT